مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی شب مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی نماز جنازہ میں مرحوم کے بعض قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ آیت اللہ فاطمی نے بے بدیل خطیب، بے نظیر عارف اور ہردلعزیز استاد تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے انتقال پراپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم فاطمی نیا کی وسیع علمی معلومات اور خوش بیانی جوانوں کے لئے فیوض و برکات کا ذریعہ اور وسیلہ تھیں۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو آج قم میں تشییع جنازہ کے بعد حرم مطہرحضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گیا۔