پاکستان کے بعض شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ " یوم النکبہ " کی سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پرامریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعض شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ " یوم النکبہ " کی سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پر پرامریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔

اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں پاکستانی شیعہ و سنی  مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے 74 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ مظآلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، انھوں نے کہا اسرائيل کی غاصب حکومت دنیا میں بد امنی ، تشدد اور دہشت گردی کا اصلی سبب ہے۔ پاکستانی رہنماؤں نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائيل کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ظالم اور دہشت گرد حکومت قراردیا۔