مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کوماموریت انجام دیتے ہوئے شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کوماموریت انجام دیتے ہوئے شہید کردیا۔ عرب ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ شہید ہوگئیں۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینوں کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں اوراس دوران غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شیریں ابوعاقلہ شہید ہوگئیں۔

الجزیرہ نے اپنی خبرنگار کی شہادت پر تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت شیریں ابو عاقلہ شہید ہوئیں، اس وقت انھوں نے حفاظتی جیکٹ پہنا ہوا تھا۔ شیریں ابو عاقلہ الجزیرہ ٹی وی کی قدیم اور سینئر صحافی تھیں۔