عالمی یوم قدس کل اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق، شام،ترکی، لبنان، فلسطین ، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ،افغانستان، نائیجیریا، یمن، آذربائیجان اور دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبہ کے ساتھ منایا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق عالمی یوم قدس کل اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق، شام،ترکی، لبنان، فلسطین ، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ،افغانستان، نائیجیریا، یمن، آذربائیجان اور دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبہ کے ساتھ منایا جائےگا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا جائےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت میں کل جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر تہران میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دارالحکومت تہران کے علاوہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی یوم قدس پرعظيم الشان ریلیاں نکالی جائیں گی۔  ایران اور عالم اسلام کی فضاؤں میں کل امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج بلند ہوگی۔ تہران کی عظیم ریلی میں ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام  بھی شرکت کریں گے۔ ادھر دیگر اسلامی ممالک سےموصولہ اطلاعات کے مطابق  عالمی یوم قدس کے موقع پر عراق، شام،ترکی، لبنان، فلسطین ، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ،افغانستان، نائیجیریا، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں عوام بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی حمایت میں عظيم الشان ریلیوں میں شرکت کریں گے اور فلسطین کو یہودی ریاست بنانے کے اسرائیلی اقدامات اور اس پر امریکی اتحادی عرب ممالک کی حمایت کی بھر پور مذمت کی جائےگی۔ واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ  اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظالم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ بعض امریکی اتحادی عرب ممالک آج تک فلسطین کو فروخت کرچکے ہوتے ذرائع کے مطابق امارات، مصر،  ،سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلیوں پر پابندی عائد ہے کیونکہ سعودی عرب اور امارات امریکہ اور اسرائیل کے اہم اتحادی ملک ہیں، جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ امارات ، بحرین، مصر، ترکی ، اردن اور بعض دیگر اسلامی ممالک  ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور بیت المقدس کے ساتھ غداری کا عملی ثبوت پیش کر چکے ہیں۔