مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقی ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہاپسندوں نے بزرگ شہری کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔
امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بمبوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب کے مسلمان جاں بحق ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد حملہ آوروں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹا اور متعدد مساجد کو نذر آتش کیا، انتہاپسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسجد میں معمولی نقصان ہوا جب کہ تین مسجدیں مکمل طور پر نذر آتش ہوگئیں۔