پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تیمور، نائیک شعیب، سپاہی ثاقب نواز ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کی عمر 30 سال، نائیک شعیب کی عمر 38 سال، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔