اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ افغانستان میں غیر علاقائی طاقتیں داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہیں اور داعش دہشت گرد شیعہ اور سنی مساجد پر مسلسل حملے کرکے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیان تصادم سامراجی طاقتوں کی دیرینہ سازش اور آرزو ہے۔ شیعہ اور سنیوں کو متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔