پاکستان کے علاقہ بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ بھی کی۔