مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہا۔ افغان طالبان فورسز کی طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے 2 احتجاجی مراسلے بھی دیئے گئے ہیں۔
پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔