مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ید یعوت کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائيلی ٹی وی نے بھی فائرنگ کی جگہ زوردار دھماکے کی بھی خبـر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے مرکز میں واقع سڑک دیزنکوف میں ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینٹ نفتالی اس واقعہ کے بعد اسرائیل کی سکیورٹی وزارت میں پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہادت طلبانہ واقعہ میں ایک فلسطینی بھی شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرا فلسطینی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
المیادین کے مطابق تل ابیب میں ہونے والی فائرنگ میں دو صہیونی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس واقعہ پر فلسطینی مجاہدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائيلی مظالم کو روکنے کے لئے فلسطینیوں کے پاس شہادت طلبانہ حملوں کے علاوہ کوئی اور ہتھیار موجود نہیں ہے۔