مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کے یوکرائن کے صدر زلنسکی کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس کو سکیورٹی کونسل سے نہیں نکال سکتے۔ مہر نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ لینڈا توماس گرینفیلڈ نے " ایم ایس این بی سی " کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سکیورٹی کونسل کو اقوام متحدہ نے تشکیل دیا اور روس سکیورٹی کونسل کا رکن ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے امریکہ بدل نہیں سکتا۔ اس سے قبل یوکرائن کے صدر زلنسکی نے سکیورٹی کونسل کو تحلیل کرنے یا روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، زلنسکی نے مغربی ممالک کی حمایت میں روس پر بوچا شہر میں جنگي جرائم ک ارتکاب کا بھی الزآم عائد کیا۔ یوکرائن کے صدر کے اس الزام کو روس پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2022 - 10:53
امریکہ نے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کے یوکرائن کے صدر زلنسکی کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس کو سکیورٹی کونسل سے نہیں نکال سکتے۔