مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ویانا مذاکرات اور یمن میں جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کو آخریم راحل میں قراردیتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر مسلط سات سالہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا فریقین احترام کریں گے۔ امیر عبداللہیان نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی یمن میں جنگ بندی پر ایرانی وزير خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ یمن میں جنگ بندی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کامیاب ہوئی ہے اور امید ہے کہ جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی عوام کو انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے پر بھی تاکید کی۔