رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل پوردستان کے فرزند کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطبق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ  بریگیڈیئرجنرل پوردستان کے فرزند امین پوردستان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔