مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھارت اور چین کے درمیان دوسالہ کشیدگی کے بعد دہلی پہنچ گئے ہیں۔ سن 2020 کے بعد کسی چینی اعلی عہدیدار کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ چین کے وزير خارجہ ہندوستان کے دورے کے دوران ہندوستان کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ اس سے قبل پاکستان، اور افغانستان کا دورہ کرچکے ہیں اور بھارت کے دورے کے بعد وہ نیپال کا دورہ بھی کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2022 - 12:08
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھارت اور چین کے درمیان دوسالہ کشیدگی کے بعد دہلی پہنچ گئے ہیں۔