مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمن نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ مستمر رہنا چاہیے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایران اپنے قومی و ملکی مفادات اور ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کرےگا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے بھی ویانا مذاکرات میں ایران کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔