پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں جلد ہی امام الحق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، وہ 20 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک میزبان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنا لیے ہیں۔

 پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔