اسلامی تعاون تنظیم " آو آئی سی " کے وزراء خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم " آو آئی سی " کے وزراء  خارجہ  کے اجلاس کی وجہ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور 24مارچ 2022تک غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے.

 سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کر دئیے گئے ہیں، رینجرز کے دو ہزار اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں مارگلہ ہلز پر پاک فوج کے جوان الرٹ رہینگے.

 او ائی سی کانفرنس کے دوران فوج کے کمانڈوز ہیلی کاپٹرز میں فضائی نگرانی بھی کریں گے ، ریڈ زون میں داخلے اور نکاسی کے چار راستے سرینا چوک، سٹیٹ بینک چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک بند کر دئیے گئے ہیں، صرف مخصوص اجازت نامہ کیساتھ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 22 اور 23 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں افغانستان، کشمیر ، فلسطین اور اسلاموفوبیا سمیت دیگر بین الاقوامی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔