مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں تین ہفتوں سے جاری فوجی آّپریشن میں روس نے پہلی بار یوکرائن کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو سُپر سونک میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روس کے یوکرائن پر حملے کو تین ہفتے گزر گئے ہیں جس کے دوران پہلی بار روس نے کنزہل ہائپر سونک میزائل سے یوکرائن کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سپر سونک میزائل سے یوکرائن کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ، کروز میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان تباہ کردیا۔
ترجمان وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ یوکرائن کے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں فوجی تنصیبات کو بھی اینٹی شپ میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور نیٹو نے فرضی اور جھوٹے وعدے کرکے یوکرائن کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا ہے ۔