مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے آئندہ ہفتہ سے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیزاحمد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکولزآئندہ ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی تاہم ان دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔
گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔