اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2022 - 17:44

یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے صحافیوں کا تعلق فوکس نیوز سے بتایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک امریکہ کے 5 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک  ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے صحافیوں کا تعلق فوکس نیوز سے بتایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک امریکہ کے 5 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں امریکی چینل فوکس نیوز کے صحافیوں کی گاڑی بمباری کا نشانہ بن گئی۔ بمباری میں فوکس نیوز کے دونوں صحافی مارے گئے۔

فوکس نیوز کے دو صحافیوں کی ہلاکت کے بعد یوکرائن میں بمباری میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نیویارک ٹائمز، 2 فوکس نیوز اور ایک یوکرائنی صحافی شامل ہے جب کہ 35 کے قریب صحافی زخمی بھی ہوئے۔