مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد گروہوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹلیجنس نے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ان دہشت گردوں کا کام صوبہ سیستان و بلوچستان میں تعمیری کاموں میں مشغول کچھ غیر ملکیوں کو قتل کرنا تھا۔ ایرانی انٹیلیجنس نے ایرانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔ ایرانی انٹیلجنس نے غیر ملکی خفیہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے دہشت گردانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2022 - 21:52
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں داخل ہونے والی دو دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کرلیا ہے۔