بیلاروس نے روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ بیلاروس نے روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق  بیلاروس یوکرائن میں روس کی مدد کیلئے اپنے فوجی آج بھیج سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائنی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس دارالحکومت کیف پر حملے کیلئے بیلاروس کی گومل ایئر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کے ذریعہ روس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔