اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2022 - 21:54

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ حمید واحدی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ پائلٹ حمید واحدی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں نور خان ایئر پورٹ پر پاکستانی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں ، پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی بریگیڈيئر مصطفی قنبر پورنے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی فضائیہ کے سربراہ کل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل ظہیر احمد بابر سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔