مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے موقع پر مختلف ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈيا کے ذریعہ عوام سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی بروز منگل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے عوام سے خطاب کریں گے اور پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2022 - 21:39
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عید مبعث کے موقع پر مختلف ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام سے خطاب کریں گے۔