مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے تازہ ترین ہوائی حملوں میں یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الذمار کی شہری آبادی پر بھی بمباری کی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اقوام متحدہ اور مغربی ممالک نے یمن پر سعودی عرب کے جنگی جرائم اور مجرمانہ ہوائی حملوں پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ یوکرائن پر روس کے 3 روزہ حملوں پر اقوام متحدہ ، امریکہ اور یورپی ممالک کی چیخیں نکل گئی ہیں اور روس کے خلاف مغربی ممالک میں بڑے اور وسیع پیمانے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ، امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے بارے میں دوگانہ پالیسی پر گامزن ہیں۔