مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے وزیر دفاع نے فوجیوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر دفاع نے طبل جنگ بجا دیا۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر انتہائی جذباتی پوسٹ تحریر کرکے سکیورٹی اہلکاروں کے لہو کو گرما دیا۔ یوکرائن کے وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے مزید لکھا کہ ہمیں درد کو برداشت اور اپنے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا کرلیا تو ہماری فتح یقینی ہے۔ یوکرائن کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس ایک بار پھر سویت یونین کی تاریخ دہرا رہا ہے اور گزشتہ روز فوجی جارحیت سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ یوکرائن کے وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر پوتین نے مشرقی یوکرائن کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرتے ہوئے روسی فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 فروری 2022 - 19:13
یوکرائن کے وزیر دفاع نے فوجیوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔