پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ پانچویں کی شناخت کی جارہی ہے۔ مذکورہ وہابی دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا، جن میں مشین گنز، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ  28 سالہ سپاہی شبیر احمد بھی جاں بحق ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شبیر احمد کا تعلق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے تھا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر وہابید ہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔