اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2022 - 10:43

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کا حماس کے خلاف ظالمانہ فیصلہ اسرائیل کو خوش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ البطش نے کہا کہ آ‎سٹریلوی حکومت کے اس اقدام سے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مزید ظلم و ستم  کرنے کا جواز اور حوصلہ مل جائےگا۔ اس نے کہا کہ آ‎سٹریلیا نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ اسرائيل کے بہیمانہ اور مجرمانہ جرائم کو چھپانے کی بھی کوشش کی ہے۔