پاکستان میں طورخم کسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ کسم حکام نے افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں منشیات کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں طورخم کسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ کسم حکام نے افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں منشیات کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ خیبر طور خم کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کی جانب سے کامیاب کارروائی میں افغانستان سے آنے والے گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی گئی ہے، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایڈشنل کسٹم۔کلکٹر طورخم محمد طیب نے بتایا کہ کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 کلو 10 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی منڈی میں  مالیت دو کروڑ سے زائد ہے، ٹرک کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے گاڑی سمیت مزید تفتیش کے لیے پشاور کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔