اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2022 - 10:21

چين کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں چين کے نمائندے وانگ کین  کا کہنا ہے کہ  ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ وانگ کین نے کہا کہ مذاکرات میں شامل تمام فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ہم مذاکرات میں آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے ایرانی ساتھیوں نے بھی اپنی آخری تجاویز پیش کردی ہیں۔

ویانا میں آٹھویں دور کے مذاکرات کا گذشتہ ہفتہ منگل سے آغاز ہوا ہے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کے خاتمہ کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شریک فریقوں کو ایران کے اصولی اور بر حق مطالبات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔