مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عیاش حکمرانوں نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام ، مسلمانوں ، بیت المقدس اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی تھی ۔ اسرائیل اب عرب امارات کے سر پر سوار ہوگيا ہے اوراپنے مطالبات منوانے کے لئے امارات پر دباؤ ڈالنا اور دھمکیاں دینا شروع شروع کردیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی تمام پروازیں روکنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملک دبئی میں ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو علاقائی بحران پیدا ہو جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایک سینئراسرائیلی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سکیورٹی تنازع پرڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
موجودہ ایوی ایشن سکیورٹی انتظامات منگل کو ختم ہونے والے تھے۔ اسی دوران اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کو لے کر متحدہ عرب امارات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا کہ اسرائیل بالآخر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے۔
اہلکار نے واضح کیا کہ اگر ہم یواے ای کے لیے پرواز نہیں کر سکتے ہیں، تو اماراتی کمپنیاں بھی یہاں نہیں اتر سکتیں۔
اسرائیلی اہلکار نے اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں متحدہ عرب امارات کے بنیادی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران علاقائی ہو سکتا ہے اور اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائيل خآتون کامیڈين خاتون نوئیم شوستر الیاسی نے ایک ویڈیو وائرل کی جس میں ایک گانے کے ذریعہ عرب حکمرانوں کی کافی توہین اور تذلیل کی گئي ہے اسرائيلی کامیڈین خاتون نے متحدہ عرب امارات کے ضمیر فروش حکرانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہیں ایک چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے ایک اونچي عمارت میں لے جاکر سیلفی لوں گي۔ خیال کیا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی اسرائیلی عورتوں نے کچھ اسی ویڈیو بنا لی ہیں جس کے بعد اسرائيل نے اماراتی حکام پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور انھیں علاقائی بحران کی دھمکی بھی دیدی ہے۔