اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خآرجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے روسی وزارت خارجہ سے جاری  بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی گفتگو اور بات چیت کی۔ لاوروف اور امیر عبداللہیان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ متحرک کرنے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقر کنی اپنی ٹیم کے ہمراہ آٹھویں مرحلے کے مذاکرات ميں شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔