مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کو عملی طورپر حسن نیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے بعض ایٹمی پابندیوں کے منسوخ کرنے کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثالثوں کےذریعہ امریکہ سے کہا ہے کہ امریکہ کو عملی طورپر حسن نیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری نظر میں حسن نیت یہ ہے کہ اس کے اثرات گراؤنڈ پر نمایاں اور ظاہر ہوں۔ بعض پابندیوں کی منسوخی گراؤنڈ پر ثابت ہوجائے تو یہ حسن نیت کا مظاہرہ ہوگا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ہمارا ایک اہم مطالبہ پابندیوں کا خاتمہ اور ضمانت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی، اقتصادی اور حقوقی میدانوں ٹھوس ضمانت چاہیے۔ اور ویانا مذاکرات میں ہم اس کا پیچھا کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2022 - 14:13
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کو عملی طورپر حسن نیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے