مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست یوبے میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ ایک تیز رفتار کار کے مسافر بس سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اجراء کی تاریخ: 4 فروری 2022 - 20:02
افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست یوبے میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔