مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے بیجنگ میں چین کے صدر سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے برڈنیسٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20سے زائد عالمی سربراہان شرکت کریں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی تقریب میں شریک ہونگے۔
سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ماحولیاتی تحفظ، کاربن کے کم اخراج پر مبنی تھیمز شامل ہوں گی۔