مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو آج نجف اشرف میں تشییع کے بعد کربلا پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اس سے قبل مرحوم و مغفور کی نمازجنازہ ایران کے مذہبی شہر قم میں آیت اللہ کریمی جھرمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سمیت، مجتہدین عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کا جسد خاکی آج صبح 4:00عراق پہنچایا گيا۔