مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر کے سول اور ملٹری ایئرپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سربراہ ملٹری سول ریگولیٹری کمیشن لطیف اللّٰہ حکیمی نے کہا کہ 27 سول اور ملٹری ایئرپورٹس پر آپریشنز بحال کردیا گیا ہے۔ حکیمی نے کہا کہ قندھار، خوست اور خواجہ رواش کے علاوہ ایئرپورٹس پر مسائل نہیں تھے جبکہ 3 ملٹری ایئرپورٹس بگرام، شوراب اور شنداند کام کر رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2022 - 10:24
افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر کے سول اور ملٹری ایئرپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔