اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ایرانی صدر جناب رئیسی نے ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مناسبت مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے ۔ اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے لئے مفید اور مؤثر ثابت ہوگا۔

صدر رئیسی نے اپنے پیغامات میں دونوں ممالک کی قدیم تہذيب و تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ہمیشہ ممتاز سطح پر رہے ہیں اورماضی کے مضبوط اور مستحکم تعلقات کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کی راہیں ہموار ہیں۔

صدرر ئیسی نے اپنے پیغام میں ہندوستانی قوم کی ترقی ، پیشرفت اور خوشحالی کی آرزو کا اظہاربھی کیا ہے۔