مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے میں طالبان نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے نمائندوں نے مغربی ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا ہے۔ طالبان کے وفد نمائندے شفیع اللہ اعظم نے میٹنگ سے پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر افغان شہریوں کے مسائل کا سوچا جائے اور اس کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے۔
این بی سی نیوز کے مطابق ناروے میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ سفر کئی نیک مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا اور یورپ اور طالبان کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ کابل میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں جس کی وجہ سے طالبان عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔