مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے دو صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یمنی کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حضرموت میں شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جبکہ یمن کے صوبہ عمران میں بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر صوبہ ذمار میں بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔ ادھر یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ ہم نے امارات کی ضبط شدہ کشتی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے ان ہتھیاروں کو یمنی عوام کے قتل عام کے لئے استعمال کیا جانا تھا، لیکن یمنی فوج نے بر وقت کارروائی کرکے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2022 - 10:00
سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے دو صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔