شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیااور شمالی کوریا کے ہائپرسونک میزائل نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیااور شمالی کوریا کے ہائپرسونک میزائل نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق  شمالی کوریا نے گزشتہ روز ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جس نے 1000 کلومیٹر دورسمندر میں ہدف کو نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تجربے کودیکھنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون بھی موجود تھے۔ کیم جونگ اون  نے 2 سال بعد  کسی میزائل تجربے میں شرکت کی۔ شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا تجربہ ہے۔ ادھر امریکہ اور اس کے اتحادیوں  نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر واویلا اور شور مچانا شروع کردیا ہے۔