افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزير خارجہ امیر خان متقی اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزير خارجہ امیر خان متقی اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

طالبان کے وزير خارجہ کے وفد میں اقتصاد ، صنعت اور تجارت کے معاونین بھی شامل ہیں۔افغانستان کے وزير خآرجہ اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور کے فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ امیر خان متقی ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔