مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای قم کے عوام کے 19 دی کے قیام کی مناسبت سے ٹی وی کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق کل بروز اتوار 10 بجے صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خطاب براہ راست ٹی وی اور ریڈیو چینلوں کے ذریعہ نشر کیا جائےگا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے 19 دی کی مناسبت سے ہر سال قم کے عوام سے حسینہ امام خمینی (رہ) ملاقات کرتے تھے لیکن کورونا وائرس اور طبی پروٹوکول کی وجہ سے گذشتہ دو برس سے حضوری ملاقات ممکن نہیں جس کی وجہ سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اس دن کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب کرتے ہیں۔