اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2022 - 10:47

ویانا مذاکرات میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کا آثھواں دور جاری ہے غیر رسمی بات چیت کا سلسلہ جاری ہےاور مذاکرات میں قابل قبول پیشرفت ہوئی ہے۔ روسی نمائندے نے کل ایران کے اعلی مذاکرات کار کے ساتھ تین بار ملاقات اور گفتگو کی۔ جبکہ یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انریکا مورا نے بھی ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی کے ساتھ بات چیت کی ۔اولیانوف نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمہ پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔ ایران مذاکرات میں سنجیدگی اور تیاری کے ساتھ حاضر ہوا ہے جبکہ مغربی ممالک میں لازمی آمادگی کا فقدان ہے۔