مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے5 ڈرونزکو ہدف تک پہنچنے سے قبل منہدم کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ صنعا سے سعودی عرب کی جانب داغے جانے والے5 ڈرونزکوہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔
یمنی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا سے ڈرونز داغے تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ 7 برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ و اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسے اس ظالمانہ اور مجرمانہ جنگ میں یمن کے نہتے عربوں کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔