مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن صدر بائیڈن یے ساتھ ملاقات کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی وزیردفاع میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے خود کوگھرپرقرنطینہ کرلیا۔ وہ آئندہ چند روز تک گھرسے کام کریں گے اورورچوئل میٹنگز میں حصہ لیں گے۔
امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی اوراکتوبرمیں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔