مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے تین یورپی ممالک فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔۔ اس ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ سروس کے ڈپٹی سکریٹری انریکا مورا بھی موجود تھے۔ اس سے قبل باقری کنی اور انریکا مورا نے دو جانبہ جلسے میں تبادلہ خیال کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ماہرین کی سطح پر دوجانبہ اور چند جانبہ جلسات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2021 - 13:10
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے تین یورپی ممالک فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔