عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کےدارالحکومت تہران میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کےدارالحکومت تہران میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ  تہران پہنچے ، جہاں انھوں نے اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں تبدالہ خیال کیا گيا۔