مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، مقننہ اور عدلیہ " کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ غلامحسین محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملکی اور غیرملکی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بھی غور کیا گيا۔ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس ہر ہفتہ منعقد ہوتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2021 - 19:40
اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، مقننہ اور عدلیہ " کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس عدلیہ کے سربراہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔