مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے ان دھماکوں ميں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے اس حوالے سے بتایا کہ کابل کے علاقے دشت برچی میں دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ دھدماکہ مسجد الزہرا (س) کے سامنے ہوا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ دشت برچی میں دھماکے میں 2 شہری شہید ہوئے، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ کابل شہر میں دوسرے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ افغانستان میں اس سے قبل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی داعش دہشت گرد تنظیم قبول کرچکی ہے ۔داعش کے حملوں ميں اب تک سیکڑوں افغان شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔